امیتابھ بچن اور سلمان خان کی طویل عرصے بعد ملاقات
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ادا کارہ امیتابھ بچن اور سلمان خان طویل عرصے بعد انتہائی گرم جوشی سے ملے ۔ امیتابھ بچن نے سلمان خان کے ساتھ اپنی تصاویر اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیں۔امیتابھ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ممبئی میں فلم ’بھوت ناتھ ریٹرن‘ کی شوٹنگ شروع کی تو پاس ہی سلمان خان اور تبو اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔وہیں امیتابھ اور سلمان نے شوٹنگ میں وقفے کے دوران ملاقات کی اور دونوں نے نہ صرف باتیں کی بلکہ گلے بھی ملے۔