ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہے،وجیہہ

ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہے،وجیہہ

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وجیہہ نے کہا ہے کہ مجھے ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن سٹیج اور پڑھائی کی وجہ سے فوری طور پر کوئی پیشکش قبول نہیں کرسکتی۔مگر بہت جلد میں فلم انڈسٹری میں بھی کام کرتی نظر آﺅں گی‘ ہمیشہ میرٹ کے مطابق ڈراموں میں کام کیا ہے کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا‘ ڈانسنگ میرا شوق ہے جسے شائقین بھی پسند کرتے ہیں۔ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں سٹیج ڈراموں میں اپنا نام پیدا کیا ہے اور میرے شائقین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کام کی پیش کش ہو رہی ہے اور بہت جلد میں فلموں میں کام کرتی نظر آﺅں گی۔

مزید : کلچر


loading...