فانٹا کی جانب سے باصلاحیت گلوکاروں کی تلاش کا سلسلہ

فانٹا کی جانب سے باصلاحیت گلوکاروں کی تلاش کا سلسلہ

 لاہور(شوبز ڈیسک )فانٹا کی جانب سے تفریح سے بھرپورموسیقی کے شوقین باصلاحیت گلوکاروں کی تلاش میں شروع کیا جانے والا 'Fanta Rocks'اس ہفتے فانٹا راکس کے گانے کے اجراءکے ساتھ نئی بلندیوں میں داخل ہوگیا ہے،باصلاحیت فاتح گلوکارروں نے معروف راک بینڈ نوری کے ساتھ اس گانے کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ یہ میوزک ویڈیو ٹینلنٹ ہنٹ کے دو نوجوان فاتحین شہیر نوید اور ماریہ فاطمہ پر مشتمل ہے، جو ٹیلنٹ ہنٹ کے فاتح قرار پائے، یہ پروگرام 200سے زائد اسکولوں کے تقریبا 120,000سے زائد بچوں تک پہنچ گیا تھا جن کی عمریں 12سے 17سال کے درمیان تھی ۔   فاتحین پہلے نوری کے ساتھ مل کر گانا تحریرکرنے کا منفرد موقع پایا ، اور پھر بینڈ کے ساتھ ایک خصوصی گانے کی ویڈیو شوٹنگ کا موقع ملا ۔ اس عمل کے دوران انہیں راک سٹار زکی زندگی بسر کرنے اور Fanta راک سٹیشن پر بینڈ کے ساتھ تمام طریقے سے بات چیت کا موقع دیا گیا۔تفریح سے بھرپورمیوزک ویڈیو کی ریلیز کے ساتھ فانٹا نے اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ کیا وعدہ پورا کیا۔ریلیز ہوتے ہی میوزک ویڈو نے فوری طور پر ستار وں کی ایک ایک کثیر تعداد کو متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے۔فانٹا راکس پر بات کرتے ہوئے ، رضوان یو خان، جنرل منیجر ، کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن ، پاکستان اور افغانستان نے کہا کہ Fanta کا نوجوانوں سے ایک مضبوط تعلق ہے اور نوجوان صارفین کو تفریح سے بھرپور اور مسابقتی سرگرمی پیش کرنے کا یہ ہمارا طریقہ ہے جو اُن کے اندر چھپی صلاحیت سامنے لائے گا۔فاتحین میں سے ایک، نوجوان ماریا فاطمہ نے فانٹا اور نوری بینڈ کے ساتھ اپنے تجربے کو" بہت ہی عمدہ ! " قرار دیا اور کہا "میں نے پہلے بھی کہہ دیا ہے اور پھرکہوں گی، کہ یہ صحیح معنوں میں لاکھوں مواقع میں سے ایک موقع تھا۔دوسرے فاتح پرجوش شہیر نوید نے اپنے تجربے کو ایک لفظ میں بیان کردیا کہ " بہت ہی شاندار!" fantaراکس جیسی سرگرمیاںصرف موسیقی پر توجہ مرکوز نہیں کر رہی ہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں میں اعتماد کو بھی بحال کرنے کی کوشش کرتی ہیں ۔ایک ایسے ملک میں جہاں نوجوان طبقہ بہت سے عوامل کی وجہ سے دباﺅ کا شکار ہے ، Fanta راکس اس کو کم کرنے میں مدد کر رہا ہے اور اس ملک کے نوجوانوں کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہا ہے۔ fanta راکس میوزک ویڈیو نشر ہونا شروع ہوگئی ہے اور تمام بڑے ٹی وی چینلز پر دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...