47سال بعد بھی سائرہ بانو کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے،دلیپ کمار
ممبئی(اے این این ) لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے اپنی شادی کی 47 ویں سالگرہ پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اور سائرہ بانو کا رشتہ پہلے سے کہیںزیادہ مضبوط اور معنی خیز بن چکا ہے۔دلیپ کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے لاکھوں کروڑوں مداحوں اور پر ستاروں کے خطوط، فون کالز اور ای میلز کے ذریعے بھیجی گئی نیک تمنا¶ں کے باعث ان کی اور سائرہ بانو کی ازدواجی زندگی ہر گزرتے سال اور بھی خوبصورت ہوتی چلی گئی۔دلیپ کمار نے کہا کہ وہ اتنی اچھی زندگی گزارنے پر اللہ تعالی کی رحمت اور نعمتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ آج کا دن وہ صرف سائرہ بانو اور ان کی محبت کے ساتھ گزاریں گے۔واضح رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی 1966 میں ہوئی تھی اور سائرہ بانو ان سے عمر میں 20 سال چھوٹی ہیں، دلیپ کمار دل کی تکلیف کے باعث گزشتہ ماہ 12 روز اسپتال میں زیر علاج رہے اور صحت یابی کے بعد اب گھر منتقل ہوچکے ہیں۔