دہلی ہائی کورٹ نے رام لیلا پر پابندی لگانے کی درخواست رد کردی

دہلی ہائی کورٹ نے رام لیلا پر پابندی لگانے کی درخواست رد کردی

نئی دہلی (این این آئی)دہلی ہائی کورٹ نے رومنٹک تھرلر مووی رام لیلا پر پابندی لگانے کی درخواست رد کردی۔دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم بائیس نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی انتہا پسند ہندوو¿ں نے دہلی ہائی کورٹ میں یہ درخواست لگائی تھی کہ رام لیلا میں ان کے دیوی دیوتاو¿ں کا مذاق اڑایا گیا ۔متعصب تنظیم نے شور مچانا شروع کردیا تھا کہ رام لیلا میں ہیرو اور ہیروئن نے جس طرح کے کپڑے پہنے ہیں وہ بھی قابل اعتراض ہیں ۔ان کا مدعا صرف یہ تھا کہ اس فلم پر کسی طرح پابندی لگائی جائے جسے اب عدالت نے رد کردیا ۔

مزید : کلچر


loading...