سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے دوسینئر سیاستدانوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی ،ناکامی پر تیسرے بندے کو مجھے ہی قتل کرنے کاحکم دیدیاگیا: گرفتارٹارگٹ کلر کا انکشاف

سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے دوسینئر سیاستدانوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی ...
سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے دوسینئر سیاستدانوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی ،ناکامی پر تیسرے بندے کو مجھے ہی قتل کرنے کاحکم دیدیاگیا: گرفتارٹارگٹ کلر کا انکشاف

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد سے گرفتار ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی اپنی ہی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے اسے دو سینئر سیاست دانوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی تھی لیکن جب وہ مقررہ وقت میں اُنہیں قتل کرنے میں ناکام رہا تو جماعت نے خود اسے ہی دو بار قتل کرنے کی کوشش کی ۔ مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کے ایک گرفتارٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی جماعت کی اعلیٰ قیادت نے اسے دو سینئر سیاست دانوں کے قتل کی ذمہ داری سونپی تھی لیکن وہ دیئے گئے وقت میں انہیں قتل کرنے میں ناکام رہا جس پر اس کی جماعت نے اسے ہی دوبار قتل کرنے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسے لوگ اور تربیت یافتہ قاتل موجود ہیں جو اپنی وارداتوں کے بارے میں یہ تاثر دیتے ہیں کہ قتل قانون نافذ کرنے والے ا داروں یا ایجنسیوں نے کئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق پارٹی بھی شاید ایسے ڈرامے میں ملوث ہوجس کا مقصد جاری آپریشن کو سبوتاژکرنا ہو جو شہر کے معاملات پر ان کی گرفت ڈھیلی کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اس کام میں چند سیاسی لیڈرز بھی شامل ہیں۔دی نیوز کے مطابق حکام کے مطابق کراچی میں جاری آپریشن کو سبوتاژ کرنے اور لوگوں کی نسلی و لسانی وابستگیوں کو ابھار کر ہمدردیاں حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مزید : کراچی /Headlines


loading...