مناسک حج کا آغاز، لاکھوں مسلمانوں نے وادی منیٰ کا رخ کرلیا

مناسک حج کا آغاز، لاکھوں مسلمانوں نے وادی منیٰ کا رخ کرلیا
مناسک حج کا آغاز، لاکھوں مسلمانوں نے وادی منیٰ کا رخ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا، لاکھوں مسلمانوں نے وادی منیٰ کا رخ کر لیا، حج کا رکن اعظم’ وقوف عرفات‘ کل ہو گا۔تیس لاکھ سے زائد عازمین اس سال حج کا فریضہ ادا کر رہے ہیں جن کے لیے سعودی حکومت نے موثرانتظامات کئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق عازمین نے مناسک حج کا پہلارکن ادا کرنے کے لیے وادی منیٰ کی جانب سفر شروع کردیا ہے جہاں وہ خیموں میں قیام کریں گے۔ پیر کو حج کے اہم ترین رکن کی ادائیگی کے لیے عرفات جا ئیں گے۔ ظہر اور عصر کی نماز اکھٹی ادا کرنے کے بعد مزدلفہ کی جانب سفر شروع ہوگا جہاں رات کھلے آسمان تلے قیام کے بعد نمازفجر ادا کر کے وادی منیٰ واپسی ہوگی اور شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ سنت ابراہیمی نبھاتے ہوئے جانوروں کی قربانی دیں گے اور سرمنڈوا کر مسجدالحرام میں نوافل ادا کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -