نواز شریف میں آج بھی ضیاءزندہ ہے ، پاکستان اتفاق فاﺅنڈری کی طرح چل رہاہے: سیدخورشیدشاہ

نواز شریف میں آج بھی ضیاءزندہ ہے ، پاکستان اتفاق فاﺅنڈری کی طرح چل رہاہے: ...
نواز شریف میں آج بھی ضیاءزندہ ہے ، پاکستان اتفاق فاﺅنڈری کی طرح چل رہاہے: سیدخورشیدشاہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ملک اتفاق فاو¿نڈری نہیں کہ صرف کمایا جائے،نوازشریف پاکستان کواتفاق فاﺅنڈری کی طرح چلارہے ہیں، ان میں آج بھی ضیاءالحق زندہ ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرناحکومت کاکام ہے اپوزیشن کا نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھا، اب تحفظات کیوں ہیں؟ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اورڈالرکی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی دوگنا ہوگئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ ٹیکسوں میں اضافہ جگا ٹیکس لینے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی غریبوں کے حقوق کا ہر صورت میں تحفظ کرے گی اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام پرتحریک انصاف کااحتجاج مناسب نہیں، شاہ محمودقریشی سے دومرتبہ نام دینے کوکہا لیکن کوئی جواب نہیں مل جبکہ عمران خان پارلیمنٹ آتے ہی نہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...