پشاور گرجاگھر دھماکے میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

پشاور گرجاگھر دھماکے میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
پشاور گرجاگھر دھماکے میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور گرجا گھر دھماکے کی تحقیقات کرنیوالے اداروں نے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں حملہ آوروں کو غیر ملکی قرار دیدیا۔پشاور میں گوہاٹی گیٹ کے قریب واقعہ گرجا گھر دھماکے میں 87 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کی تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی تھیں۔ تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی ڈی این اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوہاٹی گیٹ پر حملہ دو غیر ملکی باشندوں نے کیا جس میں ایک ازبک باشندہ اور دوسرا بھی غیر ملکی تھا تاہم اس کی شہریت کی تصدیق نہیں ہو پائی کہ وہ کس ملک کا شہری ہے۔

مزید :

قومی -