امریکہ اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے یا پھر جنگ کیلئے تیار ہوجائے: شمالی کوریا

امریکہ اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے یا پھر جنگ کیلئے تیار ہوجائے: شمالی کوریا
امریکہ اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرے یا پھر جنگ کیلئے تیار ہوجائے: شمالی کوریا

  


پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ کو ایک بارپھرخبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری بلیک میل کرنے کے لئے کی جانے والی فوجی مشقیں فوری بند کر دے ورنہ بھرپور جنگ کے لئے تیار ہو جائے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے فوجی سربراہ اورنیشنل ڈیفنس کمیشن کے چیئرمین کم جان کا کہنا تھا کہ اگرامریکہ جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک میں امن چاہتا ہے تو اسے شمالی کوریا کے خلاف اپنی نفرت انگیز پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، جبکہ شمالی کوریا کے نیشنل ڈیفنس کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ، شمالی اور جنوبی کوریا کو جدا کرنے اور تباہ کرنے کی پالیسی چھوڑ کر امن اور سیکیورٹی کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقیں کیں جن میں امریکی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا تھا جس پر شمالی کوریا کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...