رضاکارانہ طورپر اسلحہ جمع کرانے کی مہلت ختم،آپریشن شروع

رضاکارانہ طورپر اسلحہ جمع کرانے کی مہلت ختم،آپریشن شروع
رضاکارانہ طورپر اسلحہ جمع کرانے کی مہلت ختم،آپریشن شروع

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے کی مہلت ختم ہوگئی جس کے بعد اتوارسے ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا، اڑھائی کروڑ کی آباد ی میں صرف 18 ہتھیار جمع ہو سکے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ جمع کرانے کی مہم 27 نومبر سے شروع کی گئی تھی جس کی تشہیر اور لوگوں کو ترغیب دینے کے لئے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات کی مد میں 3 کروڑ روپے بھی خرچ کئے گئے لیکن مہم کامیاب نہ ہو سکی۔ پندرہ دنوں پر مشتمل مہم کے دوران شہریوں کی جانب سے رضا کارانہ طور پر صرف 18 ہتھیار ہی جمع کرائے گئے ہیں۔ غیر قانونی ہتھیار گلبرگ، ڈیفنس، آرٹلری میدان، گذری، بغدادی، مومن آباد، عزیز آباد، جیکسن، سٹیل ٹاو¿ن، شاہراہ نور جہاں، درخشان اور بن قاسم تھانے میں جمع کرائے گئے۔ مہم کے دوران جمع کرائے گئے اسلحے میں چا ررائفلز،پانچ شارٹ گن اور سات پستول شامل ہیں جبکہ 202 سے زائد گولیاں اور 8 میگزین بھی مختلف تھانوں میں جمع کرائے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مہم ختم ہوجانے کے بعد کریک ڈاو¿ن شروع کیا جائے گا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کراچی


loading...