پشاور چرچ حملہ، دونوں خودکش بمبار غیرملکی نکلے، ایک ازبک باشندہ تھا

پشاور چرچ حملہ، دونوں خودکش بمبار غیرملکی نکلے، ایک ازبک باشندہ تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور ( اے این این) پشاور میں چرچ پر حملہ کرنے والے دونوں خودکش بمبار غیرملکی نکلے‘ ایک کی شناخت ازبک باشندے کے طور پر ہوئی ہے‘ دوسرے کی قومیت کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق پشاور پولیس کو22 ستمبر کو کوہاٹی گیٹ میں مسیح برادری کے چرچ پر حملے میں ملوث دونوں خودکش حملہ آوروں کی ڈی این اے رپورٹ مل چکی ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور ڈی این اے ٹیسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خودکش حملہ آور غیرملکی تھے جن میں سے ایک ازبک باشندہ تھا جبکہ دوسرے کی قومیت کا فی الحال پتہ نہیں چلا۔ پولیس کو دونوں حملہ آوروں کے سرجری شدہ چہرے بھی مل چکے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران پچاس سے زائد گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔ فی الحال خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا پتہ نہیں چل سکا۔

مزید :

علاقائی -