باجوڑ ایجنسی ، شدت پسندی سے تائب ہونے والے 47افراد تربیت کے بعد رہا

باجوڑ ایجنسی ، شدت پسندی سے تائب ہونے والے 47افراد تربیت کے بعد رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑایجنسی (این این آئی)باجوڑایجنسی میں شدت پسندی سے تائب ہونے والے47افراد پاک فوج کے نو ے سحر نامی تربیتی ادارے سے مختلف فنی تربیت حاصل کرنے کے بعدعیدالالضحیٰ کے احترام میں رہاکردئیے گئے ¾شدت پسندی میں ملوث ان افراد کو ٹیلرنگ ، الیکٹریشن ، کارپینٹر اور دیگر فنی تربیت دی گئی ۔ اس سلسلے میں ہفتے کے روز صدر مقام خار میں پاک فوج کے تربیتی ادارے نوے سحر کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئے جس میں پاک فوج کے سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئر حےدر ¾ پولیٹکل ایجنٹ باجوڑ سےد عبد الجبار شاہ ¾ کمانڈنٹ باجوڑ سکاﺅٹس کرنل ایوب۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان ¾ میجر بلال ¾ تحصیلدار عبدالحسیب خان ¾ پاک فوج اورانتظامیہ کے حکام کے علاوہ مشران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر حیدر اور پولیٹیکل ایجنٹ سید عبدالجبار شاہ نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں امن ،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے لیکن عسکریت پسندوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے اسلا م کو بدنام کیاہے انھوں نے کہاکہ دہشت گردی معاشرے کا ایک ناسورہے اور اس کی بڑی وجہ قرآن اور اسلام کے بنیادی تعلیمات سے روگردانی ہے کیونکہ اسلام تو نہ صرف مسلمانوں کے ساتھ بلکہ بلکہ سارے انسانیت کے ساتھ اچھے برتاو اور نیکی کا درس دیتاہے ۔ انھوں نے کہا ہم سب کو چاہیے کہ اسلام کے بنیادی تعلیمات کے مطابق زندگی کریں۔

مزید :

علاقائی -