بھارتی گولہ باری کے نتیجے میںشہید ہونے ولا 12سالہ کاشف سپردخاک

بھارتی گولہ باری کے نتیجے میںشہید ہونے ولا 12سالہ کاشف سپردخاک

تتہ پانی (ثناءنیوز)بھارتی فوج کی گولہ باری نہ رک سکی ،جمعہ کے روز سکول سے واپس آتے ہوئے بھارتی گولہ باری کے نتیجے میںشہید ہونے ولا 12سالہ کاشف مصطفی آہوں اور سسکیوں میں آبائی گاﺅں فندیوٹ کٹھار میں سپر دخاک،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت،سیاسی وسماجی رہنماﺅں کا لواحقین سے اظہار افسوس،تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا سلسہ نہ رک سکا،بھارتی فوج نے جمعہ کے روزتتہ پانی سیکٹر کے علاقے گوئی میںشدید فائرنگ کر کے 12سالہ طالبعلم کاشف مصطفی کو شہید کردیا دو خواتین سمیت ایک فرد کو زخمی کردیا،رواںہفتے بھارتی فوج کی اس علاقے گولہ باری جاری ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...