کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق سخت کشیدگی

کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق سخت کشیدگی

                                                                                                         کراچی (این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے ¾ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ¾ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان سٹیل تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیالیاری ایکسپریس وے سے بھی ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے،دونوں مقتولوں کی شناخت نہیں ہو سکی،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ واقعہ کے بعد مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے ¾ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ¾ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 80سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے 57 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک ماوزر، بارہ پستول اور منشیات برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 29 مفرور اور اشتہاری بھی شامل ہیںایسٹ زون پولیس نے 17 مفرور سمیت 34 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ایک درجن سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مزید : علاقائی


loading...