عبدالرشید غازی کیس میں مشرف کو وی آئی پی سہولت نہیں لینے دینگے ، شہداءفاﺅنڈیشن

عبدالرشید غازی کیس میں مشرف کو وی آئی پی سہولت نہیں لینے دینگے ، ...

اسلام آباد(ثناءنیوز)لال مسجد کے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہید اور ان کی والدہ شہید کے قتل کے مقدمے میں جمعہ کے روز پرویزمشرف کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کئے بغیر ریمانڈ دینا انتہائی قابل افسوس امر ہے۔شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان اس دہرے معیار کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کو وی آئی پی سہولیات لینے یا دینے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔پرویزمشرف کو عبدالرشید غازی قتل کیس کے علاوہ دیگر تین کیسز میں جس طرح سے وی آئی پی سہولت دی گئی ہے اس کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے اور نہ ہی پاکستان کا آئین۔ عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کو ہرسماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔شہداءفاﺅنڈیشن آف پاکستان عبدالرشید غازی قتل کیس کا ٹرائل پرویزمشرف کے چک شہزاد والے دولت خانہ میں نہیں ہونے دے گی۔شہداءفاﺅنڈیشن کے ممبران یا صاحبزادہ ہارون الرشید غازی پرویزمشرف کی طرف سے سینکڑوں معصوم پاکستانیوں کو چند ڈالروں کے عوض امریکہ کو بیچ کر انہیں ڈالروں سے تعمیر کئے گئے چک شہزاد والے فارم ہاﺅس میں ٹرائل کے لئے نہیں جائیں گے۔پرویزمشرف کو اس کے خلاف ٹرائل میں کیوں امتیازی سہولیات دی جارہی ہیں؟

مزید : علاقائی


loading...