اعتزاز احسن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

اعتزاز احسن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی

لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر چودھری اعتزاز احسن کے بیٹے علی اعتزاز احسن کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بڑا سیاسی اجتماع بن گئی دعوت ولیمہ کی ےہ تقریب انکی رہائش گاہ واقع زمان پارک میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے بڑے سیاست دانوں ‘ جسٹس صاحبان ‘ وکلاءبرادری اور سول سوسائیٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔دعوت ولیمہ کی اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میںچودھری شجاعت حسین‘ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ‘ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک‘ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ‘ بار کے صدر عابد ساقی‘ احسان وائیں‘ امتیاز صفدر وڑائچ‘ محمد نوید چودھری‘ میر حاصل بزنجو‘ راجہ عامر خاں‘ چودھری منور انجم‘ میاں محمد اےوب‘ نو ابزدہ غضنفر گل‘ قاسم ضیاء‘ چودھری اسلم گل‘ زاہد زوالفقار خان‘ فضل الرحمن بٹ‘ عابد حسین صدیقی ‘ بیرسٹر عامر حسن شریف ‘ مولا بخش چانڈےو‘ حاجی عزیز الرحمن چن اور علی احمد کرد سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔

مزید : علاقائی


loading...