حمزہ شہباز کی زیرصدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی کا اجلاس

حمزہ شہباز کی زیرصدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی کا اجلاس

لاہور( سپیشل رپورٹر) عیدالاضحی اور محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی طرف سے تشکیل شدہ اتحاد بین المسلین کمیٹی کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں رانا ثناءاللہ صوبائی وزیر قانون وبلدیات ،سید ہارون احمد سلطان بخاری صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب ،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب کے علاوہ ہو م سیکرٹر پنجاب ،کمشنر لاہور،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر لاہور،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس(سپیشل برانچ)،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس( سی ٹی ڈی) نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہ صوبائی حکومت فورتھ شیڈول کے حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔جس کے لئے علمائے کرام کی جانب سے رہنمائی درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول کے بہتر نفاذ کے لئے ایک کوآرڈنیشن کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے ۔جس میں علمائے کرام اپنے تحفظات اور تجاویز سے سیکرٹری ہوم کوآگاہ کر سکتے ہیں۔اجلاس میں تمام مسالک کے علماءکرام کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام اور مذہبی ودینی شخصیات قومی یکجہتی،ملکی استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مجموعی امن وامان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہم حکومت پنجاب کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم محراب ومنیر کے امین،ملکی دفاع اور قومی دفاع اور قومی وملی سلامتی کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر، پوری کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحدہ ومتفق کھڑے ہوں گے۔

اجلاس

مزید : علاقائی


loading...