قوم کا مقدر انتخاب سے نہیں انقلاب سے بدلے گا،طاہرالقادری

قوم کا مقدر انتخاب سے نہیں انقلاب سے بدلے گا،طاہرالقادری

لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو سو خاندان جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر شب خون مارتے چلے آ رہے ہیں۔2کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ خاندان دو ہزار بھی ہوئے تو عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔انتخابات کے ذریعے حکومتیں تو بدلتی ہیںمگر ظالمانہ،استحصالی اور خونخوار نظام جو 66سال سے قوم کو غلامی میں جکڑے ہوئے ہے نہیں بدلتا۔سیاسی تجزیہ کار،اینکرز،کالم نگار،سیاسی جماعتوں کے رہنماءاور قوم انتخابات سے قبل کے میرے موقف کو درست تسلیم کر رہے ہیں،یہ اخلاقی اعتبار سے تو لائق تحسین ضرور ہے مگر صرف اسکا زبانی اعتراف کر لینے سے قومی نقصان کی تلافی نہیں ہو سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔

مزید : علاقائی


loading...