ریلوے کمرشل افسروں کی ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر کرنےوالے مسافروں کےخلاف کارروائی

ریلوے کمرشل افسروں کی ٹرین میں بلا ٹکٹ سفر کرنےوالے مسافروں کےخلاف کارروائی

لاہور ( این این آئی) ریلوے کمرشل افسروں نے مختلف ڈویژنوں میں ، مین لائن اور برانچ لائنوں پر چھاپے مارے اور بلا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کےخلاف کارروائی کی ۔ ستمبر 2013ءمیں 75ہزار 9سو 13مسافروں کو بلا ٹکٹ سفر کرنے پر جرمانے کئے گئے اور اُن سے اس مد میں4کروڑ 40لاکھ 18ہزار125روپے وصول کیے گئے۔ عیدالالضحیٰ کے دنوں میں پورے ریلوے نظام پر خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں جو بلا ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور ریلوے سٹاف کے خلاف کارروائی کریں گی ۔ مذکورہ ٹیمین مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے ۔ اس ضمن میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو چیف کمرشل منیجر کی جانب سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے ریزویشن دفاتر، 12اکتوبر سے 27اکتوبر تک صبح آٹھ بجے سے رات گیا رہ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ صرف عید والے دن دفاتر بند رہیں گے۔ سٹاف کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

مزید : علاقائی


loading...