آئی ایم ایف کی غلام حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ‘ مسلم لیگ (ق) پنجاب

آئی ایم ایف کی غلام حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ‘ مسلم لیگ (ق) پنجاب

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے اراکین اسمبلی اور سینئر عہدیداروں نے بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت بڑھانے والے ایک بار پھرعوام کو کسی فوجی یونٹ کو مدد کے لیے بلانے پر مجبور نہ کریں ۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماﺅں نے حکومت سے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب سیمل کامران ، رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ عوام کی کھال اتارنے والی جماعت بھی مسلم لیگ کا نام استعمال کرنا بند کردے عوام پریشان ہیں کہ وہ بچوں کیلئے روٹی خریدیں یا بل دیں ؟۔ ناصر محمود گل نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلام حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔ سیمل کامران نے کہاکہ بہت ہو چکی اب حکومت کے عوام دشمن اقدام کا راستہ روکنا ہو گا ۔عامر سلطا ن چیمہ نے کہا کہ حیرانی ہے کہ عوام کی کھال اتارنے والے ڈھٹائی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی بات بھی کرتے

مزید : علاقائی


loading...