پی آئی اے نجی کمپنی کاسامان لانے کی خاطر مسافروں کا سامان کراچی میں چھوڑ دیا
لاہور( این این آئی)لاہور آنےوالی پی آئی اے کی پرواز کے عملے نے نجی کمپنی کاسامان لانے کی خاطر مسافروں کا سامان کراچی میں ہی چھوڑ دیا ،مشتعل مسافروں نے پی آئی اے کے کاﺅنٹر کا گھیراﺅ کر کے شدید احتجاج اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی ۔ بتایاگیا ہے کہ ہفتہ کے روز کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کے ذریعے لاہور آنےوالے مسافر کو ائیر پورٹ پہنچ کر پتہ چلا کہ ایک نجی کمپنی کا سامان کی خاطر انکا سامان کراچی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے جس پر مسافر مشتعل ہو گئے اور انہوںنے پی آئی اے کے کاﺅنٹر کا گھیراﺅ کر کے نہ صرف شدیداحتجاج کیا بلکہ انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی بھی کی ۔ مسافروں کا کہنا تھاکہ پی آئی اے انتظامیہ کا رویہ انتہائی ناروا ہے اور یہی قومی ائیر لائن کو خسارے سے دوچار کرنے میں ملوث ہیں ۔