عدالتی پابندی کے باوجود خیبرپختونخواہ سے افغانستان مویشیوں کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری

عدالتی پابندی کے باوجود خیبرپختونخواہ سے افغانستان مویشیوں کی سمگلنگ کا ...
عدالتی پابندی کے باوجود خیبرپختونخواہ سے افغانستان مویشیوں کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی پشاور ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود خیبرایجنسی کے مختلف راستوں سے مویشیوں کی افغانستان سمگلنگ کا سلسلہ رکنے کی بجائے مزیدتیزہوگیاہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد نے 26 ستمبر 2013ء کو مویشیوں اور مرغیوں کو افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ عید الاضحی میں مویشیوں کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہو اور متوسط افراد بھی قربانی کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوں لیکن ہائیکورٹ کی پابندی کے واضح احکامات کے باوجود خیبرایجنسی کے مختلف راستوں سے مویشیوں کی خفیہ راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا جس کے نتیجے میں مویشیوں کے قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مزید :

پشاور -