کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ،18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ،18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں ،18مشتبہ افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران سندھ رینجرز نے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کچھ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں سے ہے ۔کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گینگ وار،اغواءکار اور کالعدم تنظیم سے وابستہ ملزمان سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بھی 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔خفیہ اطلاع پر اجتماع گاہ گراﺅنڈ سے منتصل علاقے میں کیے جانیوالے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے سیل کرکے تقریباً 7 گھنٹے تک کارروائی کی گئی۔رینجرز آپریشن میں خواتین اہلکار اور کمانڈوز بھی شریک تھے ،رینجرز حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے چھوٹے اور بڑے 28 ہتھیاراورگولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کھڈا مارکیٹ لیاری،مدینہ ٹاﺅن لانڈھی،محمد پور اورنگی ٹاﺅن،صفورا چورنگی،مہران ٹاﺅن کورنگی اور گلشن اقبال میں بھی ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جس کے دوران 7 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار،سیاسی جماعت کے کارکناں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

مزید : کراچی


loading...