چین کی بندرگاہ پر آئل ٹینکرمیں دھماکہ ، سات افراد جاں بحق

چین کی بندرگاہ پر آئل ٹینکرمیں دھماکہ ، سات افراد جاں بحق
چین کی بندرگاہ پر آئل ٹینکرمیں دھماکہ ، سات افراد جاں بحق

  


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں بندرگاہ پر لنگر انداز بحری آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبہ زیجیانگ کے ساحلی علاقے ننگبو کی بندر گاہ پر کھڑے بحری آئل ٹینکر کی مرمت کی جا رہی تھی کہ دھماکے سے ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے سے سات افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا،واقعے کے بعد انتظامیہ نے ساحل کو تیل سے صاف کرنے کا کام شروع کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...