فریضہ حج اداکرنے کیلئے پیدل جانیوالا پاکستانی مکہ مکرمہ پہنچ گیا

فریضہ حج اداکرنے کیلئے پیدل جانیوالا پاکستانی مکہ مکرمہ پہنچ گیا
فریضہ حج اداکرنے کیلئے پیدل جانیوالا پاکستانی مکہ مکرمہ پہنچ گیا

  


مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سات جون کو کراچی سے پیدل روانہ ہونے والا پاکستانی کھرل زادہ کسرت رائے چھ ہزار تین سو ستاسی کلو میٹر کا سفر طے کرکے فریضہ حج ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گیاہے ، حج کی سعادت حاصل کرنے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور یہاں پہنچنے کے لیے جہازوں اور گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں ، ایسے میں ایک پاکستانی شہری نے حج کے لیے پیدل جانے کافیصلہ کیا ۔جیونیوز کے مطابق اپنے مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے سات جون 2013ءکو کراچی سے اپنا سفر شروع کیا ، وہ ایران ،عراق اور اردن سے ہوتے ہوئے یکم اکتوبر کو سعودی عرب پہنچے،اس کے لیے کھرل زادہ کسرت رائے نے چھ ہزار تین سوستاسی کلو میٹر یعنی تین ہزار نو سو اڑسٹھ میل کا سفر پیدل طے کیا، جس میں تین ماہ اور چوبیس دن لگے۔سعودی عرب پہنچنے پرعاشق رسول ﷺ کھرل زادہ حسرت رائے کا سعودی حکومت اور امام کعبہ کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا ۔کھرل زادہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا بھر کو امن کا پیغام دینا اور ہر سطح پر دہشت گردی کی مذمت کرنا ہے، کھرل زادہ دو بار امن واک کا ورلڈ رکارڈ بناچکے ہیں۔کھرل زادہ کسرت رائے اسے سے پہلے 2007ءمیں کراچی سے خیبر تک ایک ہزار نو سو نناوے کلو میٹر کافیصلہ پیدل پچاسی دن میں طے کرچکے ہیں جبکہ2009ءمیں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد تک 327 کلو میٹر کافاصلہ دوہفتوں میں طے کیا ، جبکہ 2011ءمیں پھر کراچی سے خیبر تک کا فاصلہ بہتر دنوں میں طے کرتے ہوئے اپنا ہی گذشتہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

مزید : قومی


loading...