ٹھٹھہ دوحصوں میں تقسیم ، حکومت سندھ نے سجاول کو ضلع کا درجہ دے دیا

ٹھٹھہ دوحصوں میں تقسیم ، حکومت سندھ نے سجاول کو ضلع کا درجہ دے دیا
ٹھٹھہ دوحصوں میں تقسیم ، حکومت سندھ نے سجاول کو ضلع کا درجہ دے دیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سجاول کو ضلع کادرجہ دے دیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ضلع ٹھٹھہ کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا ہے ،ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کو بھی ضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے ،جس کے بعد سندھ کے اضلاع کی تعداد 28ہوگئی ہے ۔اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ضلع سجاول، سجاول، ٹھارو چند،میر پور بٹھورو ،جاتی اور شاہ بندرتعلقہ پر مشتمل ہوگاجبکہ ضلع ٹھٹھہ ،ٹھٹھہ ،میر پور ساکر و ،کیٹی بندر ،گھوڑا باری تعلقہ پر مشتمل ہوگا ۔وزیر بلدیات سندھ سیداویس مظفر نے کہا ہے کہ ضلع سجاول کا قیام عوام کادیرینہ مطالبہ تھا ،ضلع سجاول کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

مزید : ٹھٹہ


loading...