ورلڈ بنک نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا” حصہ“ قرار دید یا، بھارت سیخ پا

ورلڈ بنک نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا” حصہ“ قرار دید یا، بھارت سیخ پا
ورلڈ بنک نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا” حصہ“ قرار دید یا، بھارت سیخ پا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی ،سرینگر ( مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بنک نے اپنے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے عالمی بنک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ لوک سبھا کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا وزارت خارجہ یہ مسئلہ ورلڈ بینک کےساتھ جلد از جلد از جلد اٹھائے اور نقشے کو درست کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے ایک سو ممالک کے ممبران پارلیمنٹ اور ماہرین پر مشتمل ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کی کارکردگی بارے ماہر اقتصادیات اور ممبران پارلیمنٹ کو آگاہ کیا گیا۔ تقریب میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب بھارت کی ورلڈ بینک میں تعینات’ کلپنا کوچر ‘نے بینک کی دنیا میں کارکردگی کے بارے میں نقشے کو سامنے لایا تو اس پر پوری ریاست جموں وکشمیر کو پاکستان کا علاقہ قرار دیا گیا تھا ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن اور راجیہ سبھا ممبر ترن وجے نے میٹنگ میں ورلڈ بینک کے صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ ریاست جموں وکشمیر کو پاکستان کا علاقہ قرار دینا قبول نہیں ، اس طرح کی کارروائیاں جان بوجھ کر کی جاتی ہیں ۔ کلپنا کوچر نے ترن وجے سے کہاکہ مجھے بھی اس بات پر اعتراض تھا تاہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتی ۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن نے کہاکہ معاملہ انتہائی حساس ہے وزارت خارجہ کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا ہے کہ ورلڈ بینک کی جانب سے جو نقشہ تیار کیا گیاہے، اس کی درستگی کی جائے اور ریاست کے کسی بھی علاقے کو پاکستان کاحصہ قرار دینا ملک کے عوام کے جذبات واحساسات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر وزارت خارجہ نے نقشے کی درستگی کے بارے میں ورلڈ بینک انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات نہیں اٹھائے تو یہ معاملہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -