نظم الحسن بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے پہلے صدر منتخب

نظم الحسن بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے پہلے صدر منتخب
نظم الحسن بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے پہلے صدر منتخب

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نظم الحسن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )کے بلا مقابلہ پہلے صدر منتخب ہو گئے۔ بی سی بی کے ڈائریکٹرز نے نیشنل سپورٹس کونسل میں نظم الحسن کو اپنا نیا صدر منتخب کیا ہے۔ وہ اس عہدے کے اکیلے امیدوار تھے اسلئے بلا مقابلہ بی سی بی کے نئے صدر بن گئے۔ صابر حسین گروپ نے انتخابی بے ضابطگیوں کی وجہ سے انتخابات سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کی وجہ سے نظم الحسن پینل نے انتخابات میں کلین سویپ کرلیا تھا۔ نظم الحسن 17 اکتوبر 2012ءسے بطور صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہیں بنگلہ دیش حکومت نے مصطفی کمال کی جگہ یہ ذمہ داری دی تھی۔ مصطفی کمال کو آئی سی سی کا نائب صدر مقرر ہونے کی وجہ سے یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل


loading...