اکشے کمار نے” تیسری“ مرتبہ ”ہیراپھیری“ سے انکارکردیا

اکشے کمار نے” تیسری“ مرتبہ ”ہیراپھیری“ سے انکارکردیا
اکشے کمار نے” تیسری“ مرتبہ ”ہیراپھیری“ سے انکارکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اکشے کمار نے ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔سنیل شیٹی ، پاریش راول اور اکشے کمار کی ہنسی کی کچھڑی نے ہیرا پھیری کو خوب شہرت دلائی۔ فلم کا ایک ایک سین ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے کے لیے کافی ہے۔ ہیرا پھری کے اس سے قبل آنے والے دونوں سیکوئل باکس آفس پر زبردست کاروبار کرچکے ہیں جب ہی فلم کے ہدایت کار پریادرشن نے تیسرے سیکوئل کااعلان کیا تھا۔لیکن اب یہ خبر ملی ہے کہ لیڈنگ رول میں آنے والے اکشے کمار اس سیکوئل میں نہیں نظر آئیں گے وجہ بتائی جارہی ہے ان کی دوسری فلمی مصروفیات ، جس کی وجہ سے ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ ہیرا پھیری تھری میں کام کرسکیں۔اب ایسی صورتحال میں فلم کا سارا بوجھ سنیل شیٹی اور پاریش راول کے کندھوں پر آجائے گا۔

مزید :

تفریح -