ملتان میں موٹرسائیکل اور ویگن کے تصادم میں میاں بیوی سمیت بیٹی جاں بحق

ملتان میں موٹرسائیکل اور ویگن کے تصادم میں میاں بیوی سمیت بیٹی جاں بحق
ملتان میں موٹرسائیکل اور ویگن کے تصادم میں میاں بیوی سمیت بیٹی جاں بحق

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں ویگن اور موٹر سائیکل کے تصادم میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق شجاع آباد میں کھوکھراں روڈ کے قریب مظفر آباد کے رہائشی اختر اپنی بیوی حسینہ اور بیٹی فہمیدہ کے ہمراہ عید قربان کے لئے جانور دیکھنے منڈی مویشیاں گئے ہوئے تھے کہ واپسی پر کھوکھراں کے قریب شجاع آباد سے آنے والی مسافر وین سے ٹکرا گئے اور موقع پر ہی تینوں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزید : ملتان


loading...