بجلی، گیس کے بعد عیدالاضحیٰ پر موبائل سروس بھی ملے گی

بجلی، گیس کے بعد عیدالاضحیٰ پر موبائل سروس بھی ملے گی
بجلی، گیس کے بعد عیدالاضحیٰ پر موبائل سروس بھی ملے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحیٰ کے موقع پر موبائل فون نیٹ ورک بند نہیں کیے جائیں گے جبکہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کی کسی بھی تجویز پرغور نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر موبائل فون سروس کی بندش سے عوامی مشکلات کے پیش نظر کیا گیاہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے دور میں دہشت گردی کے پیش نظرعید کے دنوں میں موبائل نیٹ ورک بند کردیا جاتا تھا۔گذشتہ سال عید الفطر اور عید الاضحی کے موقع پرملک بھر میں موبائل نیٹ ورک بند تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -