”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب

”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ”ہانگ کانگ گفٹس اور پریمیئم نمائش “ میں شرکت کے خواہشمند برآمدی اداروں سے 20اکتوبر 2014ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چار روزہ عالمی تجارتی نمائش کاانعقاد 27تا30اپریل 2015ءکو ہوگا ۔
جس میں کھلونے اور کھیلوں کا سامان ، سٹیشنری ویلپر، ڈیکوریشن ، فیشن جیولری اور گفٹس آئیٹم تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں اور اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے جس سے ملکی برآمدات کو بڑھانے میں نمایاں مدد ملے گی۔ عالی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے معلومات اور قوائدو ضوابط کیلئے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -