چینی کی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ

چینی کی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کا اضافہ

                           اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال جولائی کے مقابلہ میں اگست کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ 10لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ جولائی کے دوران ایک کروڑ 50لاکھ ڈالر کی چینی برآمد کی گئی تھی جبکہ اگست 2014ءکے دوران چینی کی ملکی برآمدات سے 2کروڑ 60لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ اسطرح صرف ایک ماہ کے قلیل عرصہ کے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس