پام آئل کی درآمدات میں 2کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافہ

پام آئل کی درآمدات میں 2کروڑ 10لاکھ ڈالر اضافہ

           اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ اگست کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اگست 2013ءکے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات کا حجم 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال اگست کے دوران درآمدات کا حجم بڑھ کر 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ۔ اس طرح اگست 2013ءکے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران پام آئل کی ملکی درآمدات میں دو کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس