ٹنل ایگریکلچر کے فروغ سے سبزیوں کی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے ,محکمہ زراعت پنجاب

ٹنل ایگریکلچر کے فروغ سے سبزیوں کی پیداوارمیں اضافہ ممکن ہے ,محکمہ زراعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے سبزیات کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کےلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو اپنائیں۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اونچی ٹنل کی اونچائی 4 تا 5 میٹر ہوتی ہے، اس میں ٹماٹر، گھیا کدو، کریلا اور کھیرے کی بیلیں آسانی سے عمودی طور پر چڑھائی جا سکتی ہیں ۔ٹنل کا رخ ہمیشہ لمبائی میں مشرق سے مغرب کی طرف رکھیں۔
 تا کہ سردیوں میں سورج کی شعاعیں زیادہ سے زیادہ ٹنل کے اندر ایک خاص زاویہ سے داخل ہو کر اندرونی ماحول کو گرم کر سکیں۔ نرسری لگانے کےلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جو کلر سے پاک ہو اور جس میںپانی کا نکاس اچھا ہو۔ نرسری ہمیشہ جالی دار واک ان ٹنل بنا کر کاشت کی جائے۔

مزید :

کامرس -