برازیل میں غیر موزوں موسم کے باعث کافی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ
ساﺅ پاﺅلو (اے پی پی) برازیل میں کافی کے پیداواری علاقوں میں غیر موزوں موسمی صورتحال کے باعث کافی کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ برازیل کی قومی کافی کونسل کے مطابق کافی کی 2015ءکی فصل کےلئے غیر موزوں موسمی حالات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے اور آئندہ دو ہفتوں کے دوران کافی کے پیداواری علاقوں میں ہکی بارش کا امکان ہے۔ کونسل کے مطابق 2014ءکے دوران خشک سالی کے باعث کافی کے پودے متاثر ہوئے ہیں۔
تاہم آئندہ دو ہفتوں کے دوران بارش ہونے کی صورت میں بہترپیداوار حاصل ہوسکتی ہے اور 23 اکتوبر سے قبل کافی کے پیداواری علاقوں میں بارش کا امکان بھی ہے کونسل کے مطابق خشک سالی سے کافی کی 2015ءکی فصل بری طرح تباہ ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔