فریج اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد اضافہ ہوا

فریج اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑگئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس