تھیٹر انڈسٹری اس وقت پورے عروج پر ہے،لائبہ خان

تھیٹر انڈسٹری اس وقت پورے عروج پر ہے،لائبہ خان
تھیٹر انڈسٹری اس وقت پورے عروج پر ہے،لائبہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ستیج کی معروف پرفارمر لائبہ خان نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ تھیٹر انڈسٹری اس وقت پورے عروج پر ہے۔عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے۔مستقبل میں فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں ، اس وقت جتنے بھی پروڈیوسر فلمیں بنا رہے ہیں اس سے فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائیگا ۔ لائبہ خان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو کوششیں آج ہو رہی ہیں اگر یہ 10سال پہلے شروع ہو جاتیں تو انڈسٹری بحران کا شکار نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اداکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ‘ جونیئر اداکاروں کو اپنے سینئر اداکاروں کا احترام کرنے کے ساتھ ان سے سیکھنا بھی چاہیے ۔ میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں جاری پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں اس درامہ میں میری ڈانس پرفارمنس بہت پسند کی جا رہی ہے۔

مزید :

کلچر -