ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کو استعمال کرنے والا کوئی نہیں ،پرویز کلیم

ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کو استعمال کرنے والا کوئی نہیں ،پرویز ...
ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کو استعمال کرنے والا کوئی نہیں ،پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر پروڈیوسر ،رائٹر اور ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو استعمال کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ہماری فلمی صنعت کو سب سے زیادہ نقصان لابی ازم کی وجہ سے پہنچا ہے ۔پرویز کلیم نے کہا ہے کہ ملک میں گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی نے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کر دیا ہے ‘آج مڈل کلاس طبقے کےلئے کچن چلانے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور دوسرے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں رہا ایسے میں غریب کے بارے میں کیا بات کی جا سکتی ہے۔ پرویز کلیم نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں بلکہ یہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھ رہی ہے ۔ آپ جو چیز صبح لیتے ہیں شام کو وہی چیز لینے چلے جائیں تو اسکی قیمتیں تبدیل ہو چکی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مڈل کلاس اور غریب طبقے کی سہولت کے لئے کوئی پالیسی مرتب کرنا ہو گی ۔

مزید : کلچر