بھارت کو اپنی لگائی ہوئی آگ میں خود بھی جلنا پڑے گا، مولانا محب النبی

بھارت کو اپنی لگائی ہوئی آگ میں خود بھی جلنا پڑے گا، مولانا محب النبی

لاہور( پ ر)جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی، سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر، حافظ ریاض درانی، جمال عبد الناصر، قاری نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہندوستان بلااشتعال پاکستان پر جارحیت کرکے خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا، بھارت کو اپنی لگائی ہوئی آگ میں خود بھی جلنا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جاگ رہی ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، لگتا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہوگئے ہیں جس کا نقصان ان کی پوری قوم کو اٹھانا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج ایک صف میں کھڑے ہیں اور پرعزم ہیں ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4