12اکتوبر کادن قومی سیاست کاایک سیاہ دن ہے، لطیف نیازی

12اکتوبر کادن قومی سیاست کاایک سیاہ دن ہے، لطیف نیازی

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی نے کہا ہے کہ 12اکتوبر کادن قومی سیاست کاایک سیاہ دن ہے پندرہ سال قبل آج کے دن ایک اقتدارپرست فوجی آمر نے جمہوریت اورمنتخب آئینی حکومت پرشب خون مارا تھا،ماضی کے مطلق العنان کوآج مکافات عمل کاسامنا ہے ۔آج بھی پرویز مشرف کی باقیات دھرنے کی آڑمیں جمہوریت کی عمارت گرانے کے درپے ہیں مگر میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے شیر دھرنے سے ڈرنے والے نہیں۔آج جمہوریت کی بقاء اورمضبوطی کیلئے جمہوری قوتیں وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پوری طرح متحداورمستعد ہیں۔

جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے اپنے مذموم ارادوں کوہرگزکامیاب نہیں ہوں گے۔سانحہ ملتان کپتان کی بدانتظامی اوربدنیتی کاشاخسانہ ہے،جولوگ ایک جلسہ آرگنائزنہیں کرسکتے وہ وزارت عظمیٰ مانگ رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں لطیف حسن نیازی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کاریموٹ کنٹرول پرویز مشرف کے ہاتھوں میں ہے ،پاکستان میں عدم استحکام کیلئے سرگرم عناصر کوناکامی اورمایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔سیاست کامطلب اپنے ملک اور عوام کی خدمت کرنا ہے ،اس کیلئے اقتدارکاہونا نہ ہونااہم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جس وقت ہمارے ہم وطن بے یارومددگار امدادکے منتظرتھے اس وقت عمران خان اورڈاکٹرطاہرالقادری کوان کے آنسوپونچھنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی تھی ۔اس قسم کے خودغرض اوراقتدارپرست لوگ اقتدارمیں آنے اورملک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے شب وروز مصیبت زدگان کی بحالی کیلئے ٹھوس اوردوررس اقدامات اٹھائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4