فلم ” بجراﺅ مستانی “ میں کام کا تجربہ مسحور کن رہا،پرینکا چوپڑا

فلم ” بجراﺅ مستانی “ میں کام کا تجربہ مسحور کن رہا،پرینکا چوپڑا
 فلم ” بجراﺅ مستانی “ میں کام کا تجربہ مسحور کن رہا،پرینکا چوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ سنجے لیلہ بنسالی کی فلم ” بجراﺅ مستانی “ میں کام کرنے کا تجربہ مسحور کن رہا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو فلم ” بجراﺅ مستانی “ میں اہم کردار نبھا رہی ہیں کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ مسحور کن رہا۔ اداکارہ نے کہا کہ سنجے بنسالی ان کے پسندیدہ ہدایتکار ہیں انکے ساتھ کام کرکے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے وہ پیشہ ور ہدایتکار ہیں۔ انہیں سنجے کے ساتھ کام کر کے مزا آیا ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔

مزید :

کلچر -