پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ جان لیوا کھیل ختم کروانے میں ناکام

پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، انتظامیہ جان لیوا کھیل ختم کروانے میں ناکام ...

                                                                        لاہور(خبرنگار)شہرمیں ضلعی حکومت پولیس سکواڈ اورپتنگ بازوں کے درمیان دن بھر آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ہے ہے اس کے باجود شہر کے اکثر علاقوں میںپتنگ بازی جیسے جان لیواکھیل کا سلسلہ جاری رہا ہے جس میں پتنگ بازوں میں رنگارنگ پتنگوں اورکیمیکل سے تیار ہونے والی ڈور کا بھی استعمال کیاہے اورپتنگ باز دن بھر”بو“کاٹا کے نعرے لگاتے رہے ہیں اس میں پوش علاقوں کے علاوہ اچھرہ ،سمن آٰباد،ساندہ،فتح گڑھ،غازی آباد،ہربنس پورہ،مغل پورہ اورسنگھ پورہ سمیت کوٹ خواجہ سعید جیسے علاقوں میں دن بھراس خونی اورجان لیوا کھیل کا سلسلہ جاری رہا ہے اس پر ڈی سی او لاہوراورسی سی پی اورکے حکم پر پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے والی ٹیمیں بھی ہائی الرٹ رہی ہیں اس میں ضلعی سکواڈ اورپولیس کمانڈ وز کی ٹیموں اورپتنگ بازوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا ہے اورڈی سی او لاہورکا حکم ہے سپیشل چھاپہ مار ٹیموں نے پولیس سکواڈ کے ساتھ چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے اس کے باوجود چھاپہ مار ٹیموں کے جانے کے فوری بعد پتنگ بازی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کا سلسلہ شروع کردیتے ۔جس کے باعث رنگارنگ پتنگیں آسمان کی چھت پر دن بھر دیکھنے میں آئی ہیں جس کی بنا پر شہریوں میں خوف وہراس پھیلا رہا ہے اورپتنگ بازی کے بڑھتے ہوئے خونی کھیل پرشہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے اوروزیر اعلیٰ پنجاب سے اس خطرناک کھیل کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1