عمران کے بعد طاہرالقادری کے جلسے بھی ناکام ہوگئے ہیں،رانا بابر

عمران کے بعد طاہرالقادری کے جلسے بھی ناکام ہوگئے ہیں،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں طاہرالقادری کاناکام جلسہ ان کی سیاست سے دستبردار ہونے کے مطالبہ کا ریفرنڈم ہے، عمران خان کے بعد طاہرالقادری کے جلسے بھی ناکام ہوگئے ہیں جن جلسوں کاانتظام ق لیگ کرے گی وہ ناکام ہوں گے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری سیاستدان بنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ وہ سیاستدا ن ہر گز نہیں ہیں ،یہ ہی حال عمران خان کا ہے وہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں اور ان کے جلسے بھی ناکام ہونا فطری ہے ،کرکٹ کے کھلاڑی سیاسی جلسے نہیں کرسکتے ،وہ بری طرح ناکام ہوں گے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں عوام کی بے لوث خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ،گزشتہ پانچ برس کے دوران صوبہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے سفر کی بنیاد رکھی گئی، صوبے میں میرٹ، شفافیت اور معیار کو فروغ دے کر نئی مثال قائم کی جبکہ خیبرپختون خواہ میں صرف پوائنٹ سکورنگ ہورہی ہے ،وہاں ترقیاتی کا م شروع ہی نہیں ہوسکے ہیں۔عمران خان صرف دھرنے دے رہے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ سیاست میں کرکٹ کھیلتے ہیں