مردار جانورکے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،بشیر مہدی

مردار جانورکے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے ...


لاہور(خبرنگار) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ مردار جانورکے گوشت کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مردہ گوشت کھانے سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے ،یہ امر افسوس ناک ہے کہ مردہ گوشت کی فروخت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے ،متعلقہ محکموں کو مردہ گوشت کے فروخت کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں اور انہیں مستقبل بنیادوں پر مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے،مردہ گوشت کی فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ایسے افراد کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،مردہ گوشت کی فروخت وہی کرتے ہیں جن کے ضمیر مردہ ہوچکے ہیں اوروہ کسی سے نہیں ڈرتے ،مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قوانین بنائے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1