حکومت پالیسیوں کو رائے عامہ کی روشنی میں بہتر بنانے کو ترجیح دیتی ہے، مجتبیٰ شجاع

حکومت پالیسیوں کو رائے عامہ کی روشنی میں بہتر بنانے کو ترجیح دیتی ہے، مجتبیٰ ...

لاہور(خبر نگار)وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ اور عوام کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کو رائے عامہ کی روشنی میں بہتر بنانے کو ترجیح دیتی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت نے مثبت تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں ہی لیا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو اظہار رائے کی آزادی دی ہے اور این جی اوز ودیگر ادارو ں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کی روشنی میں اصلاح احوال کی جانب کاربند ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ چھ سالوں کے دوران ترقیاتی ، صحت اور تعلیم کے بجٹ کو بڑھایا ہے اور بطور خاص جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی سکیموں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ ترقیاتی بجٹ کا 36 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا گیا ہے تا کہ کم ترقی یافتہ اضلاع میں زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف این جی اوز کی جانب سے کئے جانے والی سروے رپورٹس کے نتائج پر غور وخوض کے لئے منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز، ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، وحید گل ، شیخ علا¶الدین ، چیئرمین پی اینڈ ڈی عرفان الہی اور محکمہ پی اینڈ ڈی اوردیگر محکموں کے حکام نے شرکت کی-

 مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کے نتیجے میں چالیس لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ، 70 لاکھ سے زائد افراد خط غربت سے اوپر آرہے ہیں اور 20 لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا ئے گی تاکہ وہ اپنے پا¶ں پر کھڑے ہو سکیں - انہوںنے کہا کہ حکومت نے صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 345 ارب روپے ، ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف کے لئے 2 ارب روپے ، تعلیم کے لئے کل بجٹ کا 26.25 فیصد 274ارب روپے اور صحت کے لئے کل بجٹ کا 11.66 فیصد 121 ارب 80 کروڑ روپے مختص کئے ہیں تا کہ لوگوں کے سماجی و معاشی رتبے کو بلند کیا جا سکے - انہوںنے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے -

مزید : میٹروپولیٹن 1