تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں،انوارالحق

تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں،انوارالحق

لاہور ( وقائع نگار )عزیز بھٹی ٹاﺅن کے ٹی او آر انوارالحق اور اے ایس ایل میاں شبیر حسین نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈی سی او لاہور اور ٹی ایم او کی ہد ایت کے مطا بق یہاں پر تما م محکمو ں کے اہلکار اپنے فرائض بخو بی سر انجام دیتے ہو ئے صارفین کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے اپنا کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں ۔ یہاں پر صفائی کے خصو صی انتظا مات اور مارکیٹ کمیٹی انتظا میہ معیاری اشیاءمقررہ نرخو ں پر فراہم کرنے کے لیے چیک اینڈ بیلنس پر تو جہ دے رہی ہے ۔ جس کی بدولت تاجپورہ اتوار بازار میں غریب ، سفید پوش اور مڈل طبقہ کے 60ہزارسے زائد صارفین قریبی علاقو ں سے خریداری کی غر ض سے آتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھو ں نے کہا کہ یہاں پر سیکیو رٹی کا فقدان ہے ۔ جبکہ ہزاروں خواتین کی چیکنگ کے لیے ایک پو لیس اہلکار تعینات کی گئی ہے جو کہ اپنے فرائض بھی بخو بی سرانجام نہ دے رہی ہے ۔ اور کئی خواتین صارفین چوری ہو نے والی اشیاءکی شکایتیں لے کر آتی ہیں۔انھو ں نے کہا کہ ضلعی حکو مت اور پولیس افسران سے گزارش کی گئی ہے کہ تاجپورہ اتوار بازار میں سیکیو رٹی نفری سمیت کم از کم پا نچ لیڈی کانسٹیبل تعینات کی جائیں ۔ انوار الحق نے مزید کہا کہ تاجپورہ اتوارمیں صارفین کو ہر ممکن ریلیف اور خریداری میں آ سانی کے لیے اے سی راﺅ امتیاز اور ٹی ایم او عارف جلیل خصو صی دلچسپی لیتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1