عمران ناکام ہوگئے ، ملتان واقعہ پر سیاست زندہ کرنے کو شش کررہے ہیں،عرفان دولتانہ

عمران ناکام ہوگئے ، ملتان واقعہ پر سیاست زندہ کرنے کو شش کررہے ہیں،عرفان ...


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام ہوگئے ہیں اور اب ملتان کے واقعہ پر اپنی سیاست زندہ کرنے کو شش کررہے ہیں۔بہتان خان کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی اپنا اعتبار اور وقار کھوچکے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھرنے دینے والو ں نے نہ صرف ملک کی ترقی پر کاری ضرب لگائی بلکہ ملک و قوم سے کھلی دشمنی کی ہے ۔دھرنوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طو رپر دھچکا لگاہے۔ یہ وقت اتحاد کا ہے نہ کہ قوم کو تقسیم کرنے کا ۔دھرنے دینے والوں نے ملک او ر قوم کا بے پنا ہ نقصان کیاہے ۔پوری قوم کے سامنے دھرنے دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکاہے ۔قوم ملک کی ترقی کا سفر روکنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔چین کے صدر کے دورے کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے تھے اورمتعدد منصوبوں کی سافٹ اوپننگ ہونا تھی۔دھرنوں اور انتشارکی سیاست نے ہماری سوا سال کی محنت کو ضائع کیا ہے ۔قوم عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1