نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالیں گے،راشدہ یعقوب

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالیں گے،راشدہ یعقوب


لاہور(جنرل رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں محنت اور جدوجہد کے ذریعے ملک کو مسائل کے بھنور سے نکالیں گے۔وہ وقت دور نہیں جب ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر رواں دواں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے پنجاب میں بے پناہ تباہی مچائی ہے ۔پنجاب حکومت ،صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی او رتمام اداروں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کلیدی کردارادا کیا ہے۔ ایک اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو وعدے کے مطابق مالی امداد کی پہلی قسط کی ادائیگی کردی گئی ہے۔سیلاب زدگان کو مالی امداد کی تقسیم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکاہے ۔سروے کی بنیاد پر نقصانات کا تخمینہ لگا کرمالی امدادکے دوسرے مرحلے کا آغاز 20اکتوبر سے ہوگا۔سیلاب متاثرین کے گھروں ،فصلوں اورمویشیوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے اورجن لوگوں کا ذ ریعہ معاش متاثر ہواہے انہیں بھی مالی امداد دی جائے گی۔عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے سیاست کرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کے مسائل سے دلچسپی نہیں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1